ایک نیوز: ماضی کی مقبول اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی عمر ابھی پچاس سال بھی نہیں ہوئی جب کہ عورت 30 سال کے بعد جوان اور 50 سال کے بعد مزید جوان ہوتی ہے۔
شاہدہ منی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر، اپنی عمر اور خوبصورتی سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملکہ ترنم نورجہاں ان کی والدہ کی طرح تھیں، وہ انہیں بیٹی سمجھ کر سمجھاتیں اور پیار کرتی تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا، انہوں نے انتہائی کم عمری میں اداکاری شروع کی تھی، فلموں میں وہ جس ہیرو کی ہیروئن بنیں، ان ہی کی بیوی، بیٹی اور پوتی بھی بنیں، تاہم انہوں نے مذکورہ ہیرو کا نام نہیں بتایا۔