ارشد شریف سوموٹو کیس: سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست دائر

Nov 17, 2023 | 15:40 PM

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں ارشد شریف سوموٹو کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ زیر التوا ہونے کے باعث تفتیش تعطل کا شکار ہے۔ جس طرح معاملات چل رہے ہیں فیملی میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ 

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس آخری بار 13 جون کو سنا گیا تھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 27نومبر سے شروع ہفتے میں کیس کو مقرر کیا جائے۔

مزیدخبریں