عام انتخابات کی تیاریاں: الیکشن کمیشن کو اسٹاف کی کمی کا سامنا

Nov 17, 2023 | 15:18 PM

ایک نیوز: ملک میں عام انتخابات2024 کی تیاریوں کامعاملہ، الیکشن کمیشن کو اسٹاف کی کمی کا سامنا، حلقہ بندیوں میں اگر تاخیر ہوئی تو وجہ اسٹاف کی کمی ہوگی ، حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت بھی اسٹاف کی کمی کے باعث متاثر ہونے لگی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق لاء ونگ میں اسٹاف کی کمی کے باعث دیگر ونگز سے اسٹاف لیے جانے لگا۔ درخواستگزاروں کو محض ایک سے دو روز قبل ہی سماعت کے متعلق بتایا جاتا ہے، ابتدائی حلقہ بندیاں بھی تاخیرسے جاری کی گئیں ہیں۔

الیکشن کمشین  کے ذرائع کا کہنا ہے ادارہ شماریات کی جانب سے تمام معلومات الیکشن کمیشن کوفراہم کردی گئیں تھی۔ الیکشن کمیشن چاہتاتوابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت ستمبرکے وسط میں جاری کرسکتاتھا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 27 ستمبر سے 26 اکتوبر تک جاری رہی جسے کم وقت میں کیاجاناممکن تھا۔ متعلقہ حلقے کے ووٹرزنےالیکشن ایکٹ 2017 کے رول 12 کے تحت اعتراضات جمع کروائے ہیں، نئی حلقہ بندیوں پرالیکشن کمیشن کو  مجموعی طور پر 1324اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں