گھر کا کھانا ،ہفتے میں دو بار ملاقات، پرویزالہی کو جیل میں بی کلاس مل گئی

Nov 17, 2023 | 15:17 PM

ایک نیوز : لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بی کلاس نہ دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جمع کرایا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بی کلاس نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ، پرویز الٰہی کی طرف سے عبدالرزاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ اپنے جواب میں سرکار ۔نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دے دی گئی ہے ،سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔

وکیل پرویز الٰہی نے استدعا کی کہ پرویز الٰہی کو گھر کے کھانے اور فیملی سے ہفتے میں 2بار ملاقات کی اجازت دی جائے، جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ پرویز الٰہی کو گھر کے کھانے اور فیملی سے 2 بار ملاقات کی اجازت ہو گی،عدالت نے سہولتیں دینے کی حکومت پنجاب کی یقین دہانی کے بعد درخواست نمٹا دی۔
 

مزیدخبریں