ایشیائی ترقیاتی بنک کی پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بنک کی پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
کیپشن: Asian Development Bank approved $250 million loan for Pakistan

ایک نیوز:  معاشی میدان سے اچھی خبر آگئی۔ ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رقم ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا۔

منصوبے سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔ منصوبے سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ منصوبے سے پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔