ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے سائفر کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناع میں 20 نومبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات ک مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آئندہ سماعت پر جوابی دلائل دیں۔
جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل مکمل کر لئے، سائفر کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناع میں 20 نومبر تک توسیع کی جاتی ہے، انٹراکورٹ اپیل پر آئندہ سماعت 20 نومبر کو دن 11 بجے ہو گی۔