190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران خان کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران خان کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: 190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران خان کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نیب نے جسمانی ریمانڈ مانگ لیا عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیااور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سنے۔

 نیب حکام کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور تفتیش جیل میں ہی کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب  نے کہا کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک ہمارے حوالے کیا ہے،نیب طے کرے گا اب انویسٹیگیشن کیسے کرنی ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے منگل تک ریمانڈ ملنے کی تصدیق کردی۔

دریں اثنا عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی۔