ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں آج صبح سویرے شدید طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو روزمرہ معاملات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوجانے کی وجہ سے شہریوں کو گاڑیوں پر باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے شیئرکی گئی ہے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمارت کی پارکنگ میں پانی بھر جانے کی وجہ سے گاڑیاں ڈوبی ہوئی ہیں۔
اسی طرح ایک اور ویڈیو میں بھی شہریوں کو سڑک پر تقریبا پانی میں ڈوب کر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شدید بارش کی وجہ سے متعدد کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو آج ورک فرام ہوم کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ وہ مشکلات سے بچ سکیں۔
دبئی میں مقیم ایک رہائشی نے بتایا کہ صبح ای 311 روڈ پوری طرح پانی سے بھر چکی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ دفتر جانے سے قاصر رہا اور اب جمعہ کے بعد صورتحال دیکھ کر دفتر جائے گا۔
اسی طرح دبئی کے متعدد اسکولوں نے بھی طوفانی بارش کی وجہ سے آج آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا ہے۔ جس کی اطلاع والدین کو بذریعہ ای میل دی گئی ہے۔