ایک نیوز: لاہور سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ نارمل فیس کے ساتھ پراسس ہونیوالے پاسپورٹ 21 ورکنگ ڈے میں آنے کی بجائے دو ماہ میں بھی نہیں آ رہے،پاسپورٹ نہ آنے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔شہری انتہائی پریشان دکھائی دینے لگے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ کو ذریعہ معاش بنا لیا گیا۔ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک کو پراسس کروانے والوں کیلیے ڈیلیوری کو یقینی بنایا جانے لگا جبکہ نارمل فیس کے ساتھ اپلائی کرنیوالے سائلین رل گئے نارمل فیس والے پاسپورٹ 21 ورکنگ ڈے کی بجائے دو ماہ میں بھی پرنٹ نہیں ہو رہا۔
ارجنٹ فیس پاسپورٹ دس ورکنگ ڈے کی بجائے پندرہ ورکنگ ڈے میں آ رہا ہے،فاسٹ ٹریک 48 گھنٹوں کی بجائے 72 گھنٹوں میں پرنٹنگ ہو رہی ہے۔
پاسپورٹ کے حصول کیلئے آنیوالے سائلین نے کہا کہ پاسپورٹ کا حصول بھی ایک امتحان سے کم نہیں ہے۔ حکومت کو چاہئیے پاسپورٹ کی ڈیلیوری کی جلدی یقینی بنانے کیلیے موثر اقدامات کرے ،پاسپورٹ پرنٹنگ میں تاخیر کی وجہ سے شہری انتہائی پریشان دکھائی دینے لگے۔