سپریم کورٹ کاآرٹیفیشل انٹیلی جنس سےفائدہ اُٹھانےکافیصلہ

سپریم کورٹ کاآرٹیفیشل انٹیلی جنس سےفائدہ اُٹھانےکافیصلہ
کیپشن: سپریم کورٹ کاآرٹیفیشل انٹیلی جنس سےفائدہ اُٹھانےکافیصلہ

ایک نیوز: سپریم کورٹ کا ملک بھر میں عدالتی نظام میں جدت لانےکافیصل،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی قائم کر دی گئی،جسٹس محمد علی مظہر کمیٹی کے ممبرہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹس اور وفاقی شریعت کورٹ کے ججز بھی نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے اراکین ہوں گے،کمیٹی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت عدالتی نظام میں جدت پر نیشنل پلان مرتب کرے گی،کمیٹی عدالتی نظام میں ڈیجیٹل جدت لائے گی،انصاف کی بہتری اور کیسز کے طریقہ کار کیلئے موبائل ایپ بنائے گی،عدالتی نظام اور تحقیق میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس متعارف کرائے گی۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو ٹیکنالوجی میں جدت اپنانی چاہیے،دنیا صنعتی انقلاب سے ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے،یہی وقت ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام کو بھی جدید ٹیکنالوجی اور تربیتی پروگرامز سے روشناس کرایا جائے۔

جسٹس محمد علی مظہرنے کہا ہے کہ انصاف کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن صرف تبدیلی کی شروعات ہے،وقت کے ساتھ ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بڑھانے، انصاف تک رسائی کو مزید بہتر بنانے پر یقین رکھتا ہوں۔