ویب ڈیسک: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فائنل 19 نومبر کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس عظیم الشان فائنل مقابلہ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر ہے یہی وجہ ہے کہ شہر کے ہوٹلوں کا کرایہ آسمان پر پہنچ گیا ہے۔
نیادی رہائش( منجی بسترا) اب فی رات 10000 روپے(34 ہزار 486 پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے، جبکہ لگژری ہوٹل شہر میں ایک رات کے قیام کے لیے تقریباً ایک لاکھ روپے( 3 لاکھ 44 ہزار 860 پاکستانی روپے) وصول کر رہے ہیں۔
فلائٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، احمد آباد کے لیے راؤنڈ ٹرپ ٹکٹوں میں 200-300 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فائنل کے موقع پر دہلی سے پرواز کی قیمت اب 15000 روپے( 51 ہزار 728 پاکستانی روپے) ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شہر میں کرکٹ نے اس طرح کی ہلچل مچائی ہو۔ ایسا ہی منظر 15 اکتوبر کو پاکستان بھارت کے میچ کے لیے بھی پیش آیا تھا، جب ہوٹلوں کے نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ بکنگ ڈاٹ کام، میک مائی ٹرپ اور ایگوڈا جیسے آن لائن پلیٹ فارمز پر احمد آباد میں رہائش کی تلاش میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔