نواز شریف کو بادشاہ سلامت بناناہےتو سکرپٹ پر کام ہوتارہےگا،لطیف کھوسہ

Nov 17, 2023 | 11:47 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، خدارا آئین پر عمل کیا جائے،پاکستان کے عوام کو بنیادی حقوق دیئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سینئیر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ نے نواز شریف کو بادشاہ سلامت بنانا ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو نکالنا ہے تو سکرپٹ پر کام ہوتا رہے گا، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے،خدارا آئین پر عمل کی جائے لوگوں کو بنادی حقوق دی جائیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ علیمہ خان کا جو بیان ہے وہ خود اس کی وضاحت کر سکتی ہیں مجھے کوئی شوق نہیں،جب اپنے ملک میں انتشار پیدا کیا جائے تو بیرونی مداخلت ہوتی ہے،ساری اسلامی دنیا کو دیکھیں ان میں بھی یہی ہوا،لیبیا افغانستان مصر عراق میں انتشار پیدا کیا گیا اور بیرونی مداخلت نے ملک تباہ کر دئیے ،ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، سبق سیکھنا چاہئے،جیل کا ٹرائل کوئی ٹرائل نہیں ہوتا یہ خفیہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں