ہائیکورٹ کےحکم امتناع کی روشنی میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Nov 17, 2023 | 10:35 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف سفارتی سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کی۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

بعد ازاں خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔

ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی میڈیاٹاک 

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سماعت ملتوی کی گئی، سرکاری پراسکیوشن کی جانب سے گواہ بھی پیش نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں