ویب ڈیسک: کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے 4 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار شخص کو مجرم قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 12 رکنی جیوری نے فیصلہ دیا کہ 22 سالہ ملزم نیتھینیل ویلٹمین نے جان بوجھ کر افضال فیملی کو قتل کیا۔
نیتھینیل ویلٹمین نے جون 2021 میں لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان فزیو تھراپسٹ سلمان افضال کی فیملی کو کینیڈا کےشہر لندن اونٹاریو میں ٹرک سے کچل دیا تھا۔
ملزم نے گاڑی سے کچل کر سلمان افضال، ان کی اہلیہ ، بیٹی اور والدہ کو قتل کیا تھا، واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی بھی ہوا تھا۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔