ایک نیوز: حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔
5 تا 12 نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے 360سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ لاہور میں 1289، ملتان میں 531، گوجرانوالہ میں 146 اور فیصل آباد میں 93 ایف آئی آر درج ہوئیں۔
آپریشن کے دوران پشاور میں 138 ایف آئی آر درج کی گئیں حیدرآباد میں 24 ، سکھر میں 97، کوئٹہ میں 12 جبکہ اسلام آباد میں بجلی چوروں کے خلاف 18 ایف آئی آر درج ہوئیں۔
متعلقہ اداروں نے بجلی چوروں سے لاہور میں 0.59 ملین، گوجرانوالہ میں 0.03 ملین، فیصل آباد میں 0.038 ملین اور ملتان میں 0.36 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔ اسلام آباد میں 0.04، پشاور میں 0.71،کوئٹہ میں 0.15، سکھر میں 0.48 اور حیدرآباد میں 0.65 ملین روپے جرمانہ وصول ہوا۔
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران لاہور سے 151، ملتان سے 90 اور پشاور سے 80 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ سکھر اور فیصل آباد سے 32 بجلی چور گرفتار کیے گئے۔ نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک بھر سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔