منی پور کے باغی قبائل کا اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان

منی پور کے باغی قبائل کا اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان
کیپشن: Rebel tribes of Manipur declare to establish their own government

ایک نیوز: منی پور کی بگڑتی صورتحال۔ منی پور کے باغی قبائل نے اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ 

موان ٹومبنگ نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اگر دو ہفتوں میں مودی سرکار نے ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کیے تو ہم اپنی خودمختار حکومت قائم کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق  منی پور میں فسادات کو شروع ہوئے چھ ماہ سے بھی زائد کا عرصہ ہوگیا، اس دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور چھ ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔ 

منی پور میں اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پانچ ہزار سے زائد سرکاری ہتھیار لوٹے جاچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کرنے کے باوجود حالات مودی سرکار کے قابو سے باہر ہیں۔ منی پور میں جاری خانہ جنگی پر قابو پانے میں مودی سرکار مکمل ناکام رہی۔ 

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق مودی سرکار منی پور میں جنگ اور پرتشدد واقعات ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ 

ستیاپال ملک نے کہا کہ مودی نے سیاسی مقاصد کی خاطر منی پور میں فسادات کروائے۔ 

منی پور کے قبائل نے مودی سرکار اور کوکی قبیلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار مودی سرکار سے حالات کو قابو کرنے کی درخواست کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ ہمیں اب مودی سرکار سے کوئی امید نہیں اس لیے ہم اپنی حکومت قائم کریں گے۔ حکومت کے پاس دو مہینوں کا وقت ہے اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہم ہندوستانی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلیں گے۔