اداکار فیصل قریشی پہلی بار پنجابی فلم میں جلوہ گرہونگے

Nov 17, 2023 | 07:37 AM

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کےسپرسٹاراداکارفیصل قریشی پنجابی فلم” مینگو جٹ“ میں مرکزی کردار میں جلوہ گرہونگے، فلم آئندہ سال عیدالفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ڈائریکٹر ابو علیحہ کانجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ یہ ایک مکمل ایکشن کامیڈی فلم ہے، اس میں پنجاب اور کراچی کے بڑے اداکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ”مینگو جٹ“ پہلی پنجابی کامیڈی فلم ہے جس کی ٹارگٹ آڈیئنس بچے اور ٹین ایجرز ہیں جب کہ یہ فلم ایک مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ ہوگی۔”مینگو جٹ“ فیصل قریشی کی پہلی پنجابی فلم ہے۔
  ڈائریکٹر ابو علیحہ کامزید کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ میں مرکزی کردار کے لیے تین بڑی ہیروئنز سے بھی بات چیت چل رہی ہے، جلد ہی لیڈنگ ہیروئن اور باقی کی کاسٹ کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔
ابو علیحہ بطور ہدایتکار اپنی فلم جاوید اقبال کے لیے یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین ڈائریکٹر کا انٹرنیشنل ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ 
”مینگو جٹ“ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال جنوری سے ہوگا جب کہ لوکیشنز میں لاہور، ننکانہ صاحب، بہاولپور، اسلام آباد اور نتھیا گلی کے مختلف مقامات شامل ہیں۔

مزیدخبریں