جہانیاں:پاک بزنس ایکسپریس حادثےکاشکار

جہانیاں:پاک بزنس ایکسپریس حادثےکاشکار
کیپشن: Jahanian: Pak Business Express accident investigation

ایک نیوز:جہانیاں میں پاک بزنس ایکسپریس پٹڑی سےاترگئی۔
تفصیلات کےمطابق جہانیاں میں قطب پور اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،حادثےسےخانیوال لودھراں کاڈاؤن ٹریک بندہوگیاتھاجس کوبعدمیں بحال کردیاگیاہے،حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوےذرائع کےمطابق پاک بزنس ایکسپریس بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی، قطب پور ریلوے اسٹیشن کی حدود میں داخل ہوتے ہوئےٹرین کا انجن اور ایک مسافر بوگی ڈی ریل ہو گئی تھی،ٹرین سگنلز تبدیل کرتے ہوئے ڈی ریل ہوئی ۔
ریلوے ذرائع کےمطابق ٹرین ڈی ریل ہونے کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک متاثر ہواتھا،ریلوے ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے جہانیاں خانیوال لودھراں کاڈاؤن ٹریک بند ہوگیاتھا۔ ٹرین کو دوسرا انجن لگاکرٹریک بحال کردیاگیا۔