ویب ڈیسک:آج کل مصروف ترین زندگی میں صحت مندزندگی گزارنابہت مشکل کام بن چکاہےاس کےباوجودطبی ماہرین چندعادتوں کوانسان کےصحت منداورخوش رہنےکاذریعہ قراردیتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق موجودہ دورمیں زندگی کی مصروفیات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں،اس لئےانسان کیلئےصحت مندزندگی گزارنامشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے۔لیکن کچھ عادتیں ایسی بھی ہےجن کواپناکرصحت مندزندگی گزاری جاسکتی ہے۔
وہ عادتیں کون سی ہیں آئیے جانتے ہیں۔
روزانہ 45 منٹ کی ایکسرسائز
طبی ماہرین کے مطابق دن بھر میں سے کم ازکم 45 منٹ ایکسرسائز کیلئے وقف کردیں کیونکہ45 منٹ کے دوران ہلکی پھلکی ایکسر سائز جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔
ایکسرسائزکاصحت مندزندگی میں اہم کردارہےاس لئےایکسرسائزضرورکرنی چاہیے، باقاعدگی سے کی گئی ایکسرسائز قلبی امراض، آسٹروپورسس، انزائٹی اور ڈپریشن جیسے امراض کے خطرات کو کم کرتی ہے جب کہ ذہنی پختگی اوراعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔
شکر ادا کریں
اگرچہ ہم میں سے زیادہ تر افراد دن بھر میں کئی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہر انسان کے پاس ایسی کئی نعمتیں موجود ہوتی ہیں جن پر شکر ادا کیا جاسکے۔اپنی زندگی میں ان خوشیوں اور نعمتوں کو ڈھونڈ کر ان کیلئے شکر گزار ہونے کی کوشش کریں کیوں کہ مثبت سوچ ہی مشکلات سے لڑنے اور آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے۔
روزانہ3 لیٹر پانی
پانی انسانی جسم کیلئے فیول کا کام کرتا ہے، پانی کا زیادہ استعمال انسانی جسم کے فنکشن کو زیادہ اچھے سے کام کرنے کیلئے تیار کرتا ہے۔ پانی کا زیادہ استعمال آپ کو ڈیٹاکسیفائی کرنے، نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے ، جلد اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرین ایک اچھے طرز زندگی کیلئے کم ازکم 3لیٹر پانی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔
بری عادتوں سے بریک لیں
ہر انسان میں کوئی نہ کوئی بری عادت پائی جاسکتی ہے یہ بری عادتیں کہیں انسان کی ذہنی تو کہیں جسمانی صحت کو متاثر کرتی ہیں، لہٰذا روزانہ کی بنیاد پر ان عادتوں سے چھٹکارا پانے کی کوشش کریں ۔
مثلاً موبائل فون کا زیادہ استعمال آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے خطرہ ہے لہٰذا کوشش کریں کہ ایک دن موبائل فون کے استعمال کا دورانیہ کم کردیں، جنک فوڈ کا استعمال کم کریں یا پھر کوئی بھی ایسی عادت چھوڑدیں جو آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کو متاثر کررہی ہو۔
7 سے8 گھنٹے کی نیند لیں
نیند کاکام نہ صرف جسم کو آرام دینا ہے بلکہ انسانی دماغ کے فنکشنز کو بحال کرنا بھی ہے، روزانہ8 گھنٹے کی نیند کا ہدف مقرر کریں اور کم ازکم7 گھنٹے کی نیند لازمی لیں۔
اس نیند کے ساتھ آپ خود کو خوش اور صحت مند محسوس کریں گے اس سے آپ کو ذہنی اور جسمانی تندرستی حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور آپ کے دماغ اور جسم کو سکون ملے گا۔