رات کودیرسےکھاناکھانےسےکونسی بیماریاں پھیل سکتی ہیں؟

Nov 17, 2023 | 01:06 AM

ویب ڈیسک: کیا آپ رات کا کھانا دیرسے کھانے کے عادی ہیں تو اپنی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کیونکہ اس عادت سے موٹاپے سمیت متعدد امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اگرآپ رات کودیرسےکھاناکھاتےہیں تویہ بات جان لیں کہ آپ اپنی صحت کوخراب کررہےہیں یوں سمجھ لیں کےاپنی صحت کےدشمن بن چکےہیں،کیونکہ رات کودیرسےکھاناکھانےکی وجہ سےموٹاپا،ذیابیطس اوردل کی خطرناک بیماریاں لگ سکتی ہیں۔
یہ بات کچھ عرصے قبل امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
Pennsylvania یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ رات گئے کھانے کی عادت جسمانی وزن اور چربی گھلانے کے عمل پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے جبکہ امراض قلب اور ذیابیطس ٹائپ2 کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اس تحقیق میں9 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کو2 ماہ تک صبح8 بجے سے شام 7 بجے تک دن میں3 بار کھانے کے ساتھ ساتھ2 بار کچھ ہلکا پھلکا کھانے کی ہدایت کی گئی۔
اس کے بعد2 ہفتے کے وقفے کے بعد ان افراد کو2 ماہ تک رات11 بجے تک کھانے کی ہدایت کی گئی۔
ان افراد کے جسمانی وزن، میٹابولزم اور کیلوریز جلانے کو مدنظر رکھتے ہوئے محققین نے دریافت کیا کہ رات گئے کھانے والے افراد کا جسمانی وزن بڑھ جاتا ہے جبکہ انسولین کی مزاحمت، بلڈ شوگر، کیولیسٹرول اور خون میں چربی کی سطح بھی بدتر ہو جاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق رات گئے کھانے سے مختلف ہارمونز کے افعال بھی تبدیل ہوتے ہیں، جیسے بھوک بڑھانے والے ہارمون کی سطح بڑھ جاتی ہے جس سے بھوک زیادہ محسوس ہونے لگتی ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ شام میں جلد کھانے سے مختلف امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے جبکہ جسمانی توانائی اور ہارمونز کے نظام کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
اس کے مقابلے میں تاخیر سے کھانا جسم میں گلوکوز اور انسولین کی مقدار بڑھاتا ہے جو کہ ذیابیطس کا شکار بنانے والے عوامل ہیں، جبکہ کولیسٹرول اور خون میں زیادہ چکنائی سے امراض قلب، فالج اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

مزیدخبریں