ایک نیوز : فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 میں سعودی عرب نے پاکستان کو چار گول سے شکست دے دی۔
تفصیلات کےمطابق جمعرات کی شب الفتح اسٹیڈیم پر کھیلا جانے والا گروپ جی کا پہلا میچ پاکستان فٹبال ٹیم کے لیے تاریخی حیثیت کا حامل رہا، پاکستان نے پہلی مرتبہ فیفا عالمی کپ کوالیفائرز کا دوسرا راونڈ کھیلا۔
میچ کےآغاز میں بارش نے قومی ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، میچ میں پاکستان ٹیم نے مضبوط حریف ٹیم کے خلاف قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم کھلاڑیوں نے جلد بازی کے سبب گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔
میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پرفاتح ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل تھی، یہ گول کھیل کے چھٹے منٹ میں سینٹر فاروڈ الشہری نے کیا، سعودی عرب کا دوسرا گول بھی 48 ویں منٹ میں الشہری نےملنے والی پنالٹی کک پر کیاْ
عبدالرحمن غریب نے میچ ختم ہونے سے دو منٹ پہلے گول داغا پھر آخری لمحات میں سعودی ٹیم نے ایک اور گول کر کے پاکستان کو چار کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کا 193 واں نمبر ہے جبکہ سعودی عرب 57 ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی کپ کوالیفائر کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔