ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں انٹیگریٹڈ فائر پاور کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیاروں، کوبرہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ جنگی ماحول میں بہاولپور کور کے میکنائزڈ دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔
#Pakistan Army Chief Gen Bajwa visited Bahawalpur & Okara. COAS witnessed Integrated Fire Power Manoeuvre Exercise at Khairpur Tamewali where troops of Bahawalpur Corps along with PAF JF-17 thunder & Cobra Gunship Heli, displayed coordinated fire power in battlefield conditions pic.twitter.com/JRXBvNwm6q
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) November 17, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور اور اوکاڑہ میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور عزم وحوصلے کو سراہا۔ آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے جوان جوش وجذبے کیساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔