خیرپور سے سیہون آنیوالی زائرین کی وین حادثے کا شکار ، بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق،13زخمی

خیرپور سے سیہون آنیوالی زائرین کی وین حادثے کا شکار ، بچوں سمیت 15 جاں بحق
کیپشن: A van of pilgrims coming from Khairpur to Sehun met with an accident, 15 including children were killed

 ایک نیوز نیوز: خیر پور سے سیہون آنے والی زائرین کی مسافر وین کو انڈس ہائی وے روڈ پر حادثہ پیش آیا۔مسافر وین میں معصوم بچے اور خواتین سوار تھے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب قلندرکے زائرین کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے  مسافر وین کے حادثے میں بچوں سمیت  20افراد جان کی بازی ہار گئے،13زخمی ہوئے ۔ خیرپور سےسہیون آنے والی مسافر وین انڈس ہائی وے روڈ کو لگائے گئے کٹ میں گر گئی۔پولیس کے مطابق وین پانی میں گر گئی تھی، پانی کے کٹ سے  لاشیں نکال کر سیّد عبد اللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیہون منتقل کر دی ہیں، جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں کئی افراد زخمی ہیں۔

یاد رہے کہ منچھر جھیل کے سیلابی پانی کو دریائے سندھ میں اخراج کرنے  کیلئے 2 ماہ قبل انڈس ہائی وے روڈ کو کٹ لگایا گیا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت کے باعث دو ماہ سے کٹ بند نہیں ہوا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

پولیس کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو شناخت کیلئے مردہ خانے منتقل کردیاگیاہے۔

ایس ایس پی عمران قریشی کی طرف سے بتایا گیا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔جاں بحق افراد میں 7 سالہ عثمان، 4 سالہ محبوب، مسماۃ لیلی، جمن خاتوں، شاہدہ، 9 سالہ شہزادو، 10 سالہ سونہن، 6 سالہ شاہنواز، 5 سالہ مدیحہ، 5 سالہ الہڈتی، 7 سالہ اللہڈنو فلپوٹو، 11 سالہ بینظیر مسماۃ پنجل خاتوں، نجمہ، محمودہ، حیر، دلشاد، سدہیر، کلثوم، شامل ہیں، لاشیں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیہون پہنچادی دی گئی ہیں۔

دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر بہت رنجیدہ ہوں، حکومت سندھ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے، حکومت زخمیوں کی زندگیوں کو بچانے کے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ سدھ سید مراد علی شاہ کا سیہون اور بھان کے درمیان مسافر وین کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے جامشورو پولیس کو جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایات دی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی جائے۔صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا وین حادثہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی جبکہ ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔