اداکار طارق ٹیڈی کی حالت میں بہتری آ گئی 

اداکار طارق ٹیڈی کی حالت میں بہتری آ گئی 
کیپشن: Actor Tariq Teddy's condition has improved

ایک نیوز نیوز:سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کے مداحوں کے لئے اچھی خبرآ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عارضہ جگر میں مبتلا سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی  پی کے ایل آئی میں زیرعلاج ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ معروف اداکار طارق ٹیڈی کی حالت میں بہتری آ گئی ۔طارق ٹیڈی کے جگر کا ٹرانسپلانٹ جلد کیا جائے گا ۔طارق ٹیڈی کے ٹرانسپلانٹ کے لئے ڈونر کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

پی کے ایل آئی کے ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ طارق ٹیڈی کا جسم نوے فیصد تک جگر کے ٹرانسپلانٹ کے قابل ہے ۔پی کے ایل آئی کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جگر کی انفیکشن میں کمی لا رہے ہیں اور اداکار کوجگر کے عارضے کی تمام ادویات دے رہے اور ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰٰ پنجاب پرویز الٰہی نے طارق ٹیڈی کے سرکاری خرچ پرعلاج کا اعلان کیاتھا ۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا گیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف اقبال لودھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پریس سیکرٹری چودھری محمد اقبال نے پی کے ایل آئی میں اداکار طارق ٹیڈی کی عیادت کی تھی۔