ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وزیرآباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ان دنوں لاہور کے علاقے زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی پر پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان پولیس کے اہلکار اور خیبرپختونخوا پولیس کے کمانڈوز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ عمران خان کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کی وجہ سے زمان پارک کے ساتھ مین روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔
ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے کپتان کے اپنے کھلاڑی نے ردعمل دیدیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں شہری کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ عمران خان کو گولی لگی تو اس میں عوام کا کیا قصور ہے۔ عمران خان صاحب آپ تو گھر بیٹھے ہیں لیکن باہر لوگ اور ایمبولینسز ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں۔ اگر خدانخواستہ کسی کی موت واقع ہوجائے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟
عمران خان آپ گھر بیٹھے ہیں لیکن ٹریفک بلاک ہونے پر لوگ پریشان ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکن کی زمان پارک کے باہر دہائی pic.twitter.com/WQDUmTKy7G
— AIK News News (@pnnnewspk) November 17, 2022
شہری نے مزید کہا کہ وہ کپتان کا کھلاڑی ہے اور جیسے ہی عمران خان ٹھیک ہو کر لانگ مارچ میں جائیں گے تو وہ بھی ان کے ساتھ جائے گا لیکن ابھی عمران خان کو سوچنا چاہیے کہ عوام کا کیا قصور ہے۔