یو ایس آرمی سنٹرل کے وفد کااین ڈی ایم اے کادورہ،مشترکہ تعاون پرتبادلہ خیال

Nov 17, 2022 | 20:28 PM

ایک نیوز نیوز:امریکن آرمی سنٹرل کے وفد نے این ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔امریکی وفد کی قیادت کمانڈنگ جنرل لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک فرینک کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  یو ایس آرمی سنٹرل وفد  نےچیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کی۔پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال  کیاگیا۔ پاکستان میں رسپانس اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر بات چیت  کی گئی ۔

 امریکی وفد نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی  کرائی ۔چئیرمین این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے امریکی اداروں سے مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

مزیدخبریں