ایک نیوز نیوز:امریکن آرمی سنٹرل کے وفد نے این ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔امریکی وفد کی قیادت کمانڈنگ جنرل لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک فرینک کر رہے تھے۔
US Delegation led by Lt Gen Patrick D. Frank, Commanding General of US Army Central visited NDMA, held a meeting with Chairman NDMA Lt Gen Inam Haider Malik today. pic.twitter.com/Q3Vqp7uKB6
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) November 17, 2022
تفصیلات کے مطابق یو ایس آرمی سنٹرل وفد نےچیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کی۔پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پاکستان میں رسپانس اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر بات چیت کی گئی ۔
امریکی وفد نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔چئیرمین این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے امریکی اداروں سے مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔