ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بالآکر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حسہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے ہیں۔ جبکہ ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے حب اور لسبیلہ میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع لسبیلہ میں 475 امیدوار مدمقابل ہوں گے، جبکہ حب میں 586 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی۔