ایک نیوز نیوز: کراچی میں طارق روڈ پر نوجوان کے ساتھ دل دہلادینےوالاواقعہ پیش آیا۔
کراچی کے علاقے بہادرآباد میں نوجوان ساجدشیخ پربہیمانہ تشدد کرکے کان کاٹ دیئے گئے۔فیروزآبادپولیس نے مقدمہ درج کرنے سے بھی انکارکردیا۔ نوجوان 3روز تک سول ہسپتال میں بے ہوش پڑارہا۔پولیس کو دیئے گئے بیان میں ساجد شیخ کا کہنا ہے کہ میں نے اوایل ایکس پررکشہ فروخت کے لئے ایڈ لگایا۔حیدرنامی شخص نے رابطہ کیا ۔رکشہ فروخت کرنے کیلئے 1لاکھ20ہزار روپے میں معاملات طے پائے۔حیدر نے رکشہ لے کر چیک وہ باؤنس ہوگیا۔ ساجد باونس چیک لیکر واپس گیا تو حیدر اور اس کے چار ساتھیوں نے تشدد کیا ۔تیز دھار آلے سے کان کاٹ دیئے۔
نوجوان کی اہلیہ کاکہنا ہے کہ ملزمان نے تشدد کے دوران ساجدکونشہ آورمشروب بھی پلایا۔ملزمان تشدد کے بعد ساجد کو گاڑی میں ڈال کر مزار قائد کے قریب پھینک کر چلے گئے ۔فیروزآباد پولیس کاکہنا ہے کہ نوجوان کا جہاں پھینکا گیا وہاں مقدمہ ہوگا ۔ نوجوان کی اہلیہ نے اعلیٰ پولیس افسران سے فوری انصاف کا مطالبہ کردیا۔
ایڈیشنل ایس ایچ او فیروزآباد کا کہنا ہے کہ وقوعہ وقوعہ بہادرآباد کے علاقے کا ہےہم اس سے لاعلم ہیں ۔اگر تشدد ہماری حدود میں ہوا ہے تو ہم مقدمہ کردیتے ہیں مدعی ہمارے پاس آجائیں۔