ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے بارے میں بڑی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملہ کیس کے ملزم نوید کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزم کو واقعےکے 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کے لیے قائم جے آئی ٹی نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم سےمزید تفتیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے دوران 3 نومبر کو وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔