ایک نیوز نیوز: امریکہ میں شادی کی ایسی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جسے دیکھ کر مہمان بھی حیران وپریشان رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں کالے رنگ کے تابوت کو دوستوں نے وین سے نکالا اور کرسیوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے سٹیج کے قریب رکھ دیا۔شادی میں شریک مہمان تابوت کو دیکھ کر سمجھے کہ اس کے اندر لاش ہے۔ تاہم جب انہوں نے تابوت میں سے دلہے کو نکلتے دیکھا تو حیران رہ گئے۔ ایک شخص نے اس منظر کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی۔ جہاں اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔اس کے علاوہ یہ ویڈیو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو گئی اور لوگوں نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
لوگ اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے نت نئے حربے استعمال کرتے ہیں۔رواں برس مئی میں بھی شادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دلہا اور دلہن خود کو آگ لگا کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلتے نظر آئے۔یہ جوڑی فلموں میں سٹنٹ کرتی تھی۔ اس ویڈیو کو ڈیڑھ کروڑ افراد نے دیکھا تھا۔