گلگت بلتستان میں ججز تقرری:رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم 

گلگت بلتستان میں ججز تقرری:رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم 
کیپشن: گلگت بلتستان میں ججز تقرری:رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم 

ایک نیوز نیوز : گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز تقرری کے خلاف وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی درخواست کے معاملے پر سپریم کورٹ نے 26 اکتوبر کی چیمبر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار ددیتے ہوئے کہا کہ درخواست کو کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا ، درخواست میں بنیادی حقوق کا معاملہ وابستہ ہے، درخواست گزار کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کو کھلی عدالت میں سنا جائے، جسٹس منیب اختر نے 26 اکتوبر کو ان چیمبر سماعت کی تھی وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی صوبائی حکومت سے مشاورت کے بغیر کیا تھاوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھاسپریم کورٹ رجسٹرا آفس نے درخواست پر اعتراضات لگا کر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا کہا تھا۔