ایک نیوز نیوز : 4 روزہ ساتویں تھل جیپ ریلی اور تھل ثقافتی میلے کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ،200 کلومیٹر پر محیط ٹریک پر 110 مرد و خواتین ریسرز اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق چوبارہ کے ریگزار کے جنگل میں منگل کا سماں،مڈ پوائنٹ پر تھل جیپ ریلی اور ثقافتی میلے کی رنگا رنگ تقریبات کا پرچم کشائی کرکے آغاز کر دیا گیا، صوبائی وزیر محکمہ لائیو سٹاک 110 مرد و خواتین ریسرز 200 کلومیٹر کے ٹریک پر صحرا کا سینہ چیر کر دشوار گزار راستوں پر میدان میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے ۔دوسری جانب تھل ثقافتی میلے کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئیں علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے سٹالز اور فوڈ سٹریٹ سج گئی ۔دلچسپ کھیلوں۔نیزہ بازی، گھڑ ڈانس کبڈی والی بال کے مقابلے بھی ہوں گے ۔میوزیکل نائٹ، آتشبازی، جھومر اور گھڑ ڈانس کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔