سیکرٹری خارجہ کی عدم شرکت پرچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شدید برہم

Nov 17, 2022 | 17:52 PM

ایک نیوز نیوز:سیکرٹری مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی قوانین کے مطابق کوئی دوسرا ملک یا غیر ملکی شہری زمین کی ملکیت نہیں رکھ سکتا۔

چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس  ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی انڈومنٹ فنڈ میں رکھے پاکستان کے1 کروڑ 97 لاکھ سعودی ریال سے مکہ،مدینہ میں عمارتیں خریدناچاہتے ہیں۔سعودی عرب کے قوانین بہت سخت ہیں۔سعودی عرب میں عمارت بھی صرف ایک سال کیلئے کرائے پر لینے کی اجازت ہے۔مکہ اور مدینہ میں عمارت کی خریداری کیلئے وزیراعظم سے بات کی جائے گی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ کے نہ آنے پرچیئرمین نورعالم خان برہم ہو گئے ۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاکہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ کواجلاس میں بلایاکیوں نہیں آئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کاکہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو ریسکیو کرنے گئے ہیں۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیسی باتیں کررہے ہیں۔کیا سیکرٹری خارجہ کا ریسیو کرنے جانا ضروری ہے یا پی اے سی میں آنا۔آپ کو غیر ملکی دوروں کا پتہ ہے پارلیمنٹ کو جواب دینے کا نہیں پتہ۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان نے  نے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کو اجلاس سے بھجوا دیا۔

مزیدخبریں