برطانیہ میں شدید مہنگائی سے کرسمس کی خوشیاں ماند پڑ گئیں

In Great Britain, Christmas cheer was dampened by high inflation
کیپشن: In Great Britain, Christmas cheer was dampened by high inflation

ایک نیوز نیوز :برطانیہ میں افراطِ زر 41 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جس سے کرسمس کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔
تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کیلئے گھریلو بجٹ تیار کرنے میں مشکلات پیدا کرنے لگی۔ دودھ، پنیر اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران افراطِ زر کی شرح 11.1فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں خدمات کی فراہمی بھی مہنگی ہوگئی،برطانوی ادارہ قومی شماریات کے مطابق بجلی، گیس اور دیگر ایندھن مہنگے ہونے کے باعث اشیائے خوردونوش مہنگی ہوئیں۔حکومت نے عوام کو گھرانوں کی توانائی کے اخراجات کے حوالے سے مدد کا منصوبہ بنانا شروع کردیا ہے تاہم روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر جنم لینے والی کساد بازاری برطانوی معیشت کو بھی متاثر کر رہی ہےجبکہ کرسمس بھی قریب آتا جارہاہے مہنگائی کی وجہ سے کرسمس کی خوشیاں بھی ماند پڑتی دکھائی دے رہی ہیں،مارکیٹوں میں رش کم ہورہا ہے ۔