سنسر بورڈ کی اجازت کے باوجود پنجاب میں فلم جوائے لینڈ پر پابندی برقرار

Nov 17, 2022 | 17:23 PM

(زوہیب حسن کاظمی:ایک نیوز نیوز )متنازعہ فلم جوائے لینڈ کو حکومت پنجاب نے بین کر دیا ،حکومت پنجاب کی طرف سے فلم کے پرڈیوسر سرمد سلطان کو فلم سینماؤں میں ریلیز کرنے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق مشہور اداکارہ سرمد کھوسٹ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم  جوائے لینڈ ایک بار پھر سے مشکلات کا شکار ہو گئی ، فلم کو گزشتہ روز مرکزی فلم سنسر بورڈ اور وزیر اعظم کی آٹھ رکنی کمیٹی نے پاس کیا،فلم کو 18 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیے جانا تھامگر پنجاب کے سینماؤں میں اسے اجازت نہ ملی،پنجاب حکومت کی جانب سے وزیرات اطلاعات و نشریات اور کلچر کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق فلم جوائے لینڈ کو پنجاب کے کسی بھی سینما گھر میں نمائش کے لیے نہیں پیش کیا جا سکتا  ،اس  فلم کو پاکستانی معاشرتی اقدار پر حملہ اور ان کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی  لگا دی گئی  واضح رہے کہ ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں