عمران خان حملہ کیس،مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا

Nov 17, 2022 | 17:21 PM

ایک نیوز نیوز ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرقاتلانہ حملہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  کے دوارکان خرم علی شاہ،نصیب اللہ نے وزیرآباد جائے وقوعہ کادورہ کیا۔

مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے جائے وقوعہ سے مزید ڈیجیٹل شواہد حاصل کرنے کے لیے سپاٹس کی نشاندہی کی ۔اراکین وزیرآباد میں تحقیقاتی ٹیم کو ٹاسک سونپیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نوید کے جسمانی ریمانڈ کے لیے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وزیرآباد میں عمران خان پرحملہ کیس کیلئے بنائی گئی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام کاآغاز وزیرآباد سے کیا۔2ارکان خرم علی شاہ،نصیب اللہ نے جائے وقوعہ پرجا کر حملے  کی جگہ کے محل وقوع کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ  وفاق کے تحفظات دور کیے بغیر جے آئی ٹی نے کام شروع کردیا۔ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی پر وفاق کے تحفظات درست قرار دیا ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جے آئی ٹی سے متعلق سنیئر حکام کو نظر ثانی کی تجویز  دی ۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شامل ہونا ضروری ہیں۔

مزیدخبریں