ایک نیوز نیوز:راولپنڈی کی مقامی عدالت نے نیب مقدمات میں بریت کی درخواست پر لیگی رہنما حنیف عباسی کی 30 ہزار کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرکی جانب سے بریت کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ وکیل کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔نیب پراسیکیوٹر نے اپنا موقف بیان کرنے کیلئے مہلت مانگی تو عدالت نے حنیف عباسی کی 30ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرکی جانب سے بریت کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ وکیل کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے گئے۔نیب پراسیکوٹر نے اپنا موقف بیان کرنے کیلئے مہلت مانگی تو عدالت نے حنیف عباسی کی 30ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔درخواست ضمانت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے منظور کی۔ حنیف عباسی کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
دوسری جانب مری روڈ ریلی مقدمات کے معاملے پر کیپٹن صفدر کے خلاف تھانہ وارث میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، کپیٹن صفدرکے وکیل نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ مقدمہ کے دیگر ملزمان بری ہو چکے لہٰذا ہماری بریت کی درخواست بھی منظور کی جائے۔بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد تھانہ وارث خان میں درج مقدمے میں کیپٹن صفدر کو بری کردیا۔ درخواست سول جج صداقت علی خان نے منظورکرلی۔