ایل سلواڈور کا کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑا اعلان

Nov 17, 2022 | 16:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور نے روزانہ ہزاروں ڈالرز کی سرمایہ کاری سے 1 بٹ کوائن خریدنے کا اعلان کیا ہے جسے کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں نے خوش آئند قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیل نے  لکھا کہ ہم بٹ کوائن کی خریداری ایک بار پھر شروع کریں گے۔ کل سے ہر روز ایک بٹ کوائن خریدیں گے۔ ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیل نے یہ واضح نہیں کیا کہ کل سے روزانہ 1 بٹ کوائن کی خریداری کب تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ ایل سلواڈور نے بٹ کوائن قانون کا اطلاق گزشتہ برس کیاتھا۔گزشتہ برس 7 ستمبر 2021 کو ایل سلواڈور نے کم و بیش 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے بٹ کوائن خریدے جبکہ صدر نائیب بوکیل کاغذی کرنسی کی جگہ بٹ کوائن کے سب سے بڑے حامی رہے ہیں۔اس وقت 1 بٹ کوائن 16 ہزار 600 سے زائد ڈالرز میں فروخت ہورہا ہے۔

گزشتہ برس بٹ کوائن کی قیمت میں کمی یقینی طور پر ایل سلواڈور جیسے ملک کیلئے مہلک دھچکا ثابت ہوئی۔ کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے طویل مدتی سرمایہ کاری کرنے والوں کا اچھا خاصا اعتماد حاصل کر لیا ہے جبکہ ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیل کی جانب سے روزانہ 1 بٹ کوائن خریدنے کے اعلان کو بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔

مزیدخبریں