فیصل واڈا نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ، بیان ریکارڈ

Nov 17, 2022 | 16:35 PM

ایک نیوز نیوز:اختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز خردبرد کے کیس میں فیصل واوڈا نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واڈا کو تحریری جوابات کے لیے سوالنامہ بھی دے دیا۔فیصل واڈا کو تحریری جوابات جمع کرانے کے لیے کچھ روز کی مہلت دے دی گئی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واڈا کا بیان بھی ریکارڈ کیا ۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے راولپنڈی نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  190 ملین پاؤنڈز ایک ملک سے آئے تھے۔ کیبنیٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہم اس رقم کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، کابینہ میں اس پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ  کابینہ کی اکثریت نے اس کی منظوری دی تھی، شیریں مزاری اور میں نے سوالات کیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا شہزاد اکبر ملک چھوڑ کر چلا جائے گا، ملک کو 190ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے مجھ سے سوالات کیے اور میں نے اپنی معلومات کے مطابق جوابات دیے، میں وعدہ خلاف گواہ نہیں بنوں گا، عمران خان کچھ لوگوں پر خوامخواہ اعتبارکرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر میں نے کہا تھا ان کا بلینک قتل ہے، میں نے غلط نہیں کہا تھا کہ یہ مارچ خونی ہوگا۔

مزیدخبریں