ایک نیوز نیوز: بشارت علی کو پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کا سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ نے بشارت علی کو پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کا سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
بشارت علی نے نئی ذمہ داری ملنے اور ان پر اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں پیپلز پارٹی کا کارکن ہوں ۔نئی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے مثبت انداز میں آگے لیکر جاونگا۔