ایک نیوز نیوز: انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 اجلاس کے موقع چینی صدر شی جن پنگ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے انتہائی ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک روز پہلے ہوئی ملاقات کی تفصیلات میڈیا کو لیک کیوں کی گئیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چین نے کینیڈین الیکشن میں مداخلت کی تھی، جس پر چینی صدر شی جن پنگ نے خفگی سے کہا کہ ہم نے جو بھی بات چیت کی تھی وہ اخبارات کو بتا دی گئی ہے، یہ غیر مناسب ہے اور ایسے تو بات چیت ہوئی ہی نہیں تھی، کیا آپکی جانب سے کوئی بات یقینی بھی ہے۔
اس پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں ہم آزاد، کھلے اور بے تکلف ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، جسے جاری رکھا جائے گا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ تعمیری ملاقاتیں جاری رہیں گی جس پر چینی صدر شی نے جواب دیا کہ اس کے لیے پہلے ماحول بناؤ پھر ٹروڈو سے ہاتھ ملایا اور چل دئیے۔