اورنج لائن ٹرین کے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ کی منظوری

Nov 17, 2022 | 15:52 PM

Hasan Moavia

سدھیر چوہدری:  پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے کرایوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ نے اورنج ٹرین کے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ کی منظوری دی ۔ جمعہ والے روز سے اورنج ٹرین پر نئے کرایہ نامہ نافذ العمل ہوگا اورنج ٹرین کے فعال ہونے کے 2 سال 22 دن بعد نیا کرایہ نامہ نافذ کیا جارہا ہے۔

اورنج ٹرین کے نئے کرائے نامے میں پانچ مختلف سٹیج تشکیل دی گئی ہیں۔ علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک اورنج ٹرین کا کرایہ 40 روپے ہے۔ اورنج لائن ٹرین کا 0 سے 4 کلومیٹر تک کرایہ 20 روپے ،5 سے 8 کلومیٹر تک کا کرایہ 25 روپے، 9 سے 12 کلومیٹر تک کرایہ 30 روپے ، 13 سے 16 کلومیٹر تک کرایہ 35 روپے، 16 سے 27 کلومیٹر آخری سٹاپ تک کا کرایہ 40 روپے ہوگا۔ جی ایم آپریشنز عزیر شاہ  کی جانب سےنیا کرایہ نامہ نافذ کرنے کی تصدیق کر دی

مزیدخبریں