ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم گرفتار

Nov 17, 2022 | 15:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر ہنڈی حوالہ میں ملوث  ملزم کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابقہ ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم کو خفیہ اطلاعات پر گرفتار کیا گیاہے۔ دوران تلاشی ملزم کی گاڑی سے 23500 سعودی ریال اور 28 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے نے ملزم محمد زاہد کو بلیو ایریا اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔  ملزم برآمد ہونے والی کرنسی  رکھنے کے حوالے سے جواز پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ایف آئی اے نے ابتدائی تفشیش کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزیدخبریں