ایک نیوز نیوز: عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے سے معذرت کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیرا 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کریں گی۔
ذرائع کے مطابق شکیرا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شکیر 2006، 2010 اور 2014 کے فیفا ورلڈ کپ ایونٹس کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس دیتی رہی ہیں۔
یاد رہے کہ 2010 کے ورلڈکپ کیلئے گائے ہوئے گانے ’واکا واکا‘ سے شکیرا کو دنیا بھر میں خوب شہرت حاصل ہوئی تھی جس کے بعد سے مداح فیفا ورلڈکپ کے دوران شکیرا کی پرفارمنس کے منتظر رہتے ہیں۔