سب سے بڑے پیروں والی خاتون جوتے کہاں سے خریدتی ہیں؟

Nov 17, 2022 | 15:10 PM

ایک نیوز نیوز: دنیا میں سب سے بڑے پیروں والی عورت کا ریکارڈ امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک خاتون نے اپنے نام کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے امریکی خاتون تانیا ہربرٹ کا نام سب سے بڑے پیروں والی زندہ عورت کے طور پر شامل کیا ہے۔

چھ فٹ 9 انچ قد کی دراز قامت تانیا ہربرٹ کے دائیں پیر کی لمبائی 13.03 انچ اور بائیں پاؤں کی لمبائی 12.79 انچ ریکارڈ کی گئی۔

اس وقت دنیا کی سب سے دراز قامت حیات خاتون کا ریکارڈ ترکی کی رومیسہ گلگی کے پاس ہے، جن کا قد 7 فٹ اور 0.7 انچ ہے۔ تانیہ کا قد رومیسہ سے صرف 3 انچ کم ہے۔

انیہ ہربرٹ خواتین کے 18 نمبر یا مردوں کے 16-17 نمبر کے جوتے پہنتی ہیں۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں عام دکانوں سے اپنے سائز کے جوتے نہیں ملتے، اس لئے انہیں آن لائن جوتے خریدنا پڑتے ہیں۔

تانیہ ہربرٹ کا کہنا تھا کہ انہیں بڑے پیروں والی خواتین نے جوتوں کے انتخاب کے حوالے سے کئی مفید مشورے دیئے ہیں ، جن پر عمل کرکے وہ جوتے خریدتی ہیں اور پھر انہیں اپنی ضرورت کے مطابق ڈھال لیتی ہیں۔

مزیدخبریں