دو سے زیادہ بچوں والے شہری کونسلر کا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، نئی پابندی نافذ

Nov 17, 2022 | 14:00 PM

 ایک نیوز نیوز: بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں 2 سے زیادہ بچوں والےشہری کونسلر کا الیکشن  نہیں لڑ سکیں گے ۔

 رپورٹ کے مطابق جھاڑکھنڈ نگر پالیکا ایکٹ 2011 کے مطابق ریاستی انتخابی کمیشن نے اس سے متعلق حکم جاری کر دیا ہے۔ ریاست میں 49 میونسپل کارپوریشنز کے انتخابات ہونے جارہے ہیں یہ پہلی بار ہے جب ریاست کے سبھی میونسپل کارپوریشنز کے انتخاب ایک ساتھ کرائے جائیں گے۔

تین سے زیادہ  بچوں کی صورت  میں کونسلر کے  امیدوار نہیں بن پائیں گے ۔انتخاب لڑنے کی نااہلیت سے متعلق اصول  تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو بھیج دیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنانے  کا حکم دیا گیا ۔ یادرہے نگر پالیکا ایکٹ کا یہ  دفعہ 5 فروری 2012 سے نافذ ہوئی ہے  اور اس کے ایک سال کی مدت کے بعد کسی شخص کی تیسری اولاد ہوئی ہے  یا جن کی آخری اولاد کی پیدائش 9 فروری 2013 کے بعد ہوئی ہو۔  تو اس کی امیدواری کی درخواست خارج کر دی جائے گی۔

جڑواں بچے یا گود لیے گئے بچے کو بھی دو بچوں کی گنتی میں شامل کیا جائے گا۔ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی  بھرنے کے دوران خود سے اس کا اعلان کرنا ہوگا۔ اعلان میں غلط جانکاری دیے جانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 کمیشن کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انتخاب لڑنے کے خواہشمند لوگوں کے لیے یہ بھی لازمی شرط ہوگی کہ انھوں نے میونسپل کارپوریشن کے 31 مارچ 2022 تک کے سبھی طرح کے ٹیکس یا ان پر لگے جرمانے کی رقم کی ادائیگی کر دی ہو۔

میونسپل کارپوریشن انتخاب کے لیے وارڈوں کی حد بندی کا کام ہو گیا ہے اور ووٹنگ مراکز بھی تیار ہیں۔ ریزرویشن روسٹر کو گزٹ میں شائع کرنے کا کام آخری مرحلہ میں ہے۔ ایک دو دن میں سبھی 49 بلدیوں میں روسٹر کا گزٹ شائع کر دیا جائے گا۔ ووٹنگ لسٹ کی آخری اشاعت کی تاریخ 29 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد کبھی بھی ریاست میں میونسپل کارپوریشن انتخاب کا اعلان ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں