اوباش نوجوان سے دوستی نا کرنا لڑکی کا جرم بن گیا

Nov 17, 2022 | 13:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: خانقاہ ڈوگراں میں لڑکی کا اوباش نوجوان سے دوستی نا کرنا جرم بن گیا ۔ اوباشوں نے نجی بنک میں کام کرنے والی خاتون کو مار مار کر ادھ مویا کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق خانقاہ ڈوگراں میں نجی بنک کی ملازمہ صنم شہزادی کو اوباش نوجوان سہیل احمد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوستی نہ کرنے کی پاداش میں بنک سے باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنا  ڈالا۔صنم شہزادی کا کہنا تھا کہ سہیل کافی عرصہ سے مجھے تنگ کر رہا تھا ۔وہ بنک میں ملازمت کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہی تھی اور یہ اوباش روزانہ مجھے دوستی کرنے کے لئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تنگ کرتا ہے۔ آج بھی دوران کام مجھے بنک سے باہر لے گیا ہے اور مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی ناکامی پر مجھے اپنے ساتھیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنایا۔لوگوں نے میری جان خلاصی کروائی ہے۔ صنم شہزادی جو تحریک انصاف کی ورکر بھی بتائی جا رہی ہے ایس ایچ او خرم ڈوگر  نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ اس قسم کے واقعات کسی صورت قبول نہیں ہیں۔

مزیدخبریں