ایک نیوز نیوز: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جتنا سیاسی گند بڑھ گیا ہے وہ 15 روز میں صاف ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، حکومت سیاسی فائر بال سے کھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبنٹ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کر دی جاتی ہے لیکن انکی خواہش خبر نہیں بن سکتی۔
پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جارہاہے جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں،یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں،ناکامی ان کا مقدر ہے،پنڈی پرامن شہر ہے،میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 17, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اب لال حویلی پر ڈرون چلایا جا رہا ہے، اسکی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں، یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اسکے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ناکامی انکا مقدر ہے پنڈی ایک پر امن شہر ہے، میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔