ایک نیوز نیوز: ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستان میں حالیہ دنوں میں 60 فیصد افراد نے اوسطاً ایک دن میں ایک گھنٹہ واٹس ایپ استعمال کیا ہے۔
گیلپ اینڈ گیلانی کےمطابق سروے میں ملک بھر سے مرد و خواتین سے پوچھا گیا کہ گذشتہ دنوں کے حوالے سے سوچتے ہوئے بتائیں کہ دن کا کتنا حصہ آپ نے واٹس ایپ پر صرف کیا۔ اس سوال کے جواب میں 40 فیصد افراد کے مطابق انہوں نے واٹس ایپ استعمال ہی نہیں کیا جبکہ 19 فیصد نے ایک گھنٹہ، 19 فیصد دو گھنٹے، 3 فیصد نے تین گھنٹے اور 3 فیصد نے چار گھنٹے واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے گزارے ہیں۔ سروے کے مطابق 5 فیصد افراد نے پانچ گھنٹے جبکہ 11 فیصد نے 5 گھنٹے سے زیادہ واٹس ایپ استعمال کیا۔ عورتیں مردوں سے زیادہ واٹس ایپ استعمال کرتی ہیں۔
سروے کے مطابق مرد اوسطاً 3 گھنٹے روزانہ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں جبکہ خواتین ان کے مقابلے میں 5 گھنٹے روزانہ واٹس ایپ کا استعمال کرتی ہیں۔
عمر میں اضافے کے ساتھ واٹس ایپ کے استعمال میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 18 سے 23 سال کی عمر کے نوجوان روزانہ اوسطاً 7 گھنٹے جب کہ 24 سے 30 سال کے افراد روزانہ 3 گھنٹے، 31 سے 40 سال کی عمر کے لوگ 4 گھنٹے اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد اوسطاً روزانہ دو گھنٹے واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔
یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں میں دیہی و شہری آبادی کے 1051 مرد و خواتین سے کیا گیاہے۔ اس سروے میں غلطی کا تخمیہ 2 سے 3 فیصد لگایا گیا ہے۔
گیلپ کے مطابق اس سروے کا طریقہ کار فون انٹرویو تھا جو 29 اکتوبر سے 2 نومبر 2022 کے درمیان کیے گئے۔